24 جنوری 2014 - 20:30
شام ميں دہشتگردوں کے ہتھیاروں کا گودام تباہ کردیا گيا

شامی افواج نے اس ملک کے شمال مغرب میں واقع علاقے " ریف ادلب " میں دہشت گردوں سے متعلق ہتھیاروں کے ایک بڑے گودام کو تباہ کردیا۔

ابنا: ذرائع کے مطابق شامی افواج نے سرحدی شہر " درکوش " میں دہشت گردوں کے ہتھیاروں کے ایک بڑے گودام کو تباہ کردیا اس کاروائی کے دوران کئی غیر ملکی مسلح دہشتگرد عناصر ہلاک بھی ہوئے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ ریف ادلب میں مسلح دہشتگردوں کے خلاف شامی فوج کے آپریشن کے ساتھ ساتھ بعض علاقوں میں شام کی آزاد فوج اور دہشت گرد گروہ داعش کے درمیان بھی جھڑپیں جاری ہیں۔ در ایں اثنا شامی فوج کی یونٹوں نے دمشق کے علاقے الملیحہ میں فوجی ایئر بیس پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔ اسی طرح شام کی فوج نے الملیحہ کے علاقے سے بھی دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے مقصد سے کاروائی کرکے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ گذشتہ دو دنوں کے دوران شام کی فوج نے ریف دمشق کے علاقے "صیدنایا" میں بھی اس علاقے کے تاریخی چرچ پر دہشت گردوں کے حملے کی کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے کم از کم پچاس دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔.......

/169